آج پاکستان کی جیت ہو گئی ، یہ پاکستانی عوام کی جیت ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری

آج پاکستان کے لیے اہم ترین دن ہے ۔ ٹویٹر پر سیاسی رہنماؤں کا پانامہ کیس پر رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا آج تاریخی فیصلہ سنا دیا گیا جس کے مطابق نوازشریف آرٹیکل 62 کے تحت وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں رہے ۔ نوازشریف کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں عوام نے رد عمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ٹویٹرپر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ آج پاکستان جیت گیا ہے ۔

یہ پاکستان کے قوم کی فتح ہے۔قوم سپریم کورٹ کی احسان مند ہے جس نے ایسا تاریخی فیصلہ دیا ۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اب شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو بھی انصاف ملے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف نے جو بویا باقی زندگی اسے کاٹنے میں گزاریں گے۔

(جاری ہے)

شریف برادران کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔ قاتل اعلیٰ پنجاب کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قربانی سے پہلے ہی قربانی ہو گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے بھی ٹویٹر پیغام پر لکھا کہ نا اہلی ہو گئی۔
پانامہ کیس کے فیصلے پر جرمن صحافی نے بھی اس فیصلے کو ایک شاندار فیصلہ قرار دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا کہ انصاف کے لیے 21 سال کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ اس کے لیےے یہ قوم عمران خان کو سیلوٹ پیش کرتی ہے۔