آئین کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں -مسلم لیگ نون کا ایازصادق کو قائدایوان منتخب کروانے کا فیصلہ -بیگم کلثوم نوازکو این اے120لاہور سے ضمنی الیکشن لڑانے پرغور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 جولائی 2017 13:52

آئین کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی۔2017ء)پاکستان کے آئین کے مطابق وزیراعظم نواز شیرف کی سبکدوشی کے بعد نئے وزیراعظم کی حلف برداری تک قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم مسلم لیگ نون نے سردار ایازصادق کو مستقل طور پرقائدایوان بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابط اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا-مسلم لیگ نون سپیکر قومی اسمبلی کے لیے کئی ناموں پر غور کررہی ہیں جن میں پارٹی کے کئی سنیئرراہنماءبھی شامل ہیں -معتبر ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار‘خواجہ آصف‘شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام متبادل وزیراعظم کے طور پر زیربحث رہے ہیں -سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسحاق ڈار بھی نااہل ہوچکے ہیں جبکہ نوازشریف کی نااہلی کی ایک وجہ ان کے نام پر دوبئی کی آف شور کمپنی اور اقامہ بھی قراردیا جارہا ہے اور نوازشریف کابینہ کے تینوں سابق وزیرخواجہ آصف ‘شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کے اقامہ بھی سامنے آچکے ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ نون ان پر رسک لینے کو ہرگزتیار نہیں ہوگی-ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار کی آج اچانک میاں نوازشریف سے ملاقات بھی اسی سلسلہ میں ہوئی ہے کیونکہ ایاز صادق اور چوہدری نثار قریبی دوست بھی ہیں-سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھی بہت قریب سمجھا جاتا ہے- میاں نوازشریف کے بعض ساتھی انہیں بیگم کلثوم نوازکو وزیراعظم بنوانے پر زور دے رہے ہیں مگر فوری طور وہ وزیراعظم منتخب نہیں ہوسکتیں پہلے انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب کروایا جانا ضروری ہے بتایا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر میاں نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی نشست این اے120لاہور سے بیگم کلثوم نوازضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کی امیدوار ہونگی-ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نوازکے وزیراعظم کی امیدوار کے طور پر سامنے آنے سے مسلم لیگ نون میں موجود شہبازشریف کا دھڑا اس فیصلے کو قبول نہیں کرئے گا اور شریف خاندان میں موجود اختلافات مزید بڑھیں گے-