الیکشن کمیشن نے سینیٹر سعید غنی کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 28 جولائی 2017 14:16

الیکشن کمیشن نے سینیٹر سعید غنی کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹر سعید غنی کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ 17 اگست کو اس نشست پر امیدوار کا انتخاب کرے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 3 اگست کو جمع کرائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 5 اگست کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 8 اگست کو داخل جبکہ ان پر فیصلہ 11 اگست کو ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 12 اگست کو واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائے گی۔ پولنگ صوبائی اسمبلی کی عمارت میں 17 اگست کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :