نواز شریف کی نااہلی پرعمران خان نے شکرانے کے نوافل اد کئے

جمعہ 28 جولائی 2017 14:08

نواز شریف کی نااہلی پرعمران خان نے شکرانے کے نوافل اد کئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

متعلقہ عنوان :