قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی ہے،

عظیم جج صاحبان نے عظیم فیصلہ کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا پانامہ فیصلے پر ردعمل

جمعہ 28 جولائی 2017 14:08

قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی ہے، عظیم جج صاحبان نے عظیم فیصلہ کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انصاف جیت گیا،قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی ہے، عظیم جج صاحبان نے عظیم فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سپریم کورٹ نے پاکستانی عوام کی خواہش کو پورا کر دیا ہے۔