میاں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ سے قبل از وقت فارغ ہو نے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی

جمعہ 28 جولائی 2017 14:08

میاں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ سے قبل از وقت فارغ ہو نے کی ہیٹ ٹرک مکمل ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) میاں نواز شریف نے وزارت عظمی سے قبل از وقت فارغ ہو نے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی تفصیل کے مطا بق سابق وزیر اعظم میاں نواز کو 1993میں پہلی مرتبہ غلام اسحاق نے مختلف الزامات لگاکر اس وقت کے وزیر اعظم میاں نوا شریف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا 1999 میں دوسری مرتبہ سا بق آرمی چیف پرویز مشرف نے اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سری لنکا سے پاکستان واپس آتے ہو ئے انکا جہاز اغواء کر نے الزم میں گرفتار کر کے اقتدار پر زبردستی قبضہ کر نے بعد انہیں گرفتار کر لیا تھا اب تیسری مرتبہ منی لا نڈرنگ کیس سمیت آمدن سے زائد مختلف بیرون ممال میں اثا ثے بنا نے اور اعلی عدا لتوں کے سا منے جعلی دستاویز پیش کر نے پر نا اہل ہو گئے سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف پا کستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے مختلف الزامات کی بنیاد پر وزارت عظمی کے عہدے سے فارغ ہو نے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے ایک منفرد اعزاز حا صل کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :