قربانی سے پہلے ہی قربانی ہو گئی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 13:37

قربانی سے پہلے ہی قربانی ہو گئی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : پانامہ کیس میں نواز شریف کے نا اہل ہونے پر سیاسی مخالفین بالخصوص پانامہ کیس سپریم کورٹ میں دائر کرنے والی جماعتوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹویٹر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی ۔

یاد رہے کہ شیخ رشید اس سے قبل کئی میڈیا ٹاکس میں یہ بات کہہ چکے تھے کہ پانامہ کیس میں نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے اور عید قربان سے پہلے نواز شریف کی قربانی ہو گی۔  انہوں نے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ کہا تھا پپو پانچوں میں فیل ہو گا اور پپو فیل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :