سپریم کورٹ کے فیصلے پرتاریخ کافیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا،مسلم لیگ (ن)

ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، پٹیشن کے اندراج سے لیکر فیصلے تک تمام امور پرتحفظات ہیں۔ترجمان (ن)لیگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 13:34

سپریم کورٹ کے فیصلے پرتاریخ کافیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا،مسلم لیگ (ن)
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) : ترجمان مسلم لیگ (ن) نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹیشن کے اندراج سے لیکر فیصلے تک تمام امور پرتحفظات ہیں،ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ن لیگ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرتاریخ کافیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرآئینی و قانونی آپشنزاستعمال کریں گے۔دوسری جانب ترجمان وزیراعظم ہاؤس کاکہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ کانااہلی کافیصلہ قبول کرلیا، وزیراعظم نوازشریف پنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :