تبدیلی کے نعرے نے ن لیگ اُکھاڑ دی ، موجودہ وزیر اب شاید کبھی نظر نہ آئیں

خواجہ آصف ، عابد شیر علی ، اسحاق ڈار ، خواد سعد رفیق سمیت بہت سے رہنما گھر بیٹیھیں گے

جمعہ 28 جولائی 2017 13:33

تبدیلی کے نعرے نے ن لیگ اُکھاڑ دی ، موجودہ وزیر اب شاید کبھی نظر نہ آئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں آج پانامہ کیس پر فیصلہ میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد ن لیگ میں تبدیلی کا نعرہ چل گیا چکا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی حکومتوں کے وزرا میں اکژیت نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کی ہے جس میں خواجہ آصف ، اسحاق ڈار ، خواد سعد رفیق ، عابد شیر علی اور دیگر رینما شامل ہیں تاہم اب نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ بدل جائے گی جس میں موجود وزار کہیں بھی نظر نہیں آئیں گے کیونکہ یہ تمام رہنما نواز شریف کی گُڈ لسٹ میں موجود تھے نہ کہ شہباز شریف کی۔

نااہلی کے بعد ن لیگ کی بھاگ دوڑ اب شہباز شریف کے ہاتھوں میں آ چکی ہے اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی سیٹوں پر شہباز شریف کے قریبی ساتھی راج کریں گے جس کے بعد موجودہ وزیر اب شاید کبھی نظر نہ آئیں اور گھر بیٹھ کر یا نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر سیاسی فیصلوں کی مشاورت میں حصہ لینے تک محدود رہ جائیں گے۔