یمن باغیوں کی جانب سے مکہ کے قریب میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 28 جولائی 2017 13:30

یمن باغیوں کی جانب سے مکہ کے قریب میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2017ء) سعودی عرب کی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کے باغیوں نے جمعرات کے روز سعودی عرب میں مکہ کی جانب ایک بیلسٹک میزائل پھینکا جسے سعودی اتحادی فوج نے گولی سے فائرنگ کر کے مار گرایا۔

(جاری ہے)

فوج کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ میزائل کو سعودی عرب کے مغرب میں موجود مقدس مقام مکہ سے 69 کلومیڑ کی دوری پر روک لیا گیا تھا۔اور اس مزائل کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان ہونے سے نھی بچا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :