چوہدی نثار کے استفی کی ایک اور ممکنہ وجہ ،ایئرپورٹ اتھارٹی FIA کے سربراہ سپریم کورٹ میں موجود

ممکنہ طور پر شریف خاندان اور اس کیس میں جڑے افراد کے نام ای سی ایل میں جانے کا خدشہ

جمعہ 28 جولائی 2017 13:15

چوہدی نثار کے استفی کی ایک اور ممکنہ وجہ ،ایئرپورٹ اتھارٹی FIA کے سربراہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے تارِیخی فیصلے پر ایئرپورٹ اتھارٹیFIA کے سربراہ بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر سپریم کورٹ شریف خاندان اور اس کیس میں جڑے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے سکتی ہے تاکہ کوئی بھی ملک سے فرار نہ ہو سکے، تاہم اس بارے میں ابھی تک سپریم کورٹ نے کوئی حکم جارے نہیں کیا۔

(جاری ہے)

خیال کیا جارہا ہے کہ چوہدری نثار کے استعفی کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے انہیں نااہلی کا تو علم تھا ہی مگر شاید انہیں یہ بھی علم تھا کہ سپریم کورٹ ممکنہ طور پر شریف خاندان اور اس کیس میں جڑے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے سکتی ہے جس کے بعد وہ بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے اور ان کے لئے کوئی بھی فیصلہ لینا بہت مشکل ہو جائے گا جو ان کی سیاسی دوستی و سیاسی ساخت اور دوسری طرف سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :