بلاول بھٹو کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس،آصف زرداری کابلاول سے ٹیلیفونک رابطہ

نوازشریف کی نااہلی پرآئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت، نوازشریف نے ہمارے مشورے نہیں مانے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کواب فوری عہدہ چھوڑ دیناچاہیے۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 13:14

بلاول بھٹو کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس،آصف زرداری کابلاول سے ٹیلیفونک ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کااعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،جس میں سپریم کورٹ کے نوازشریف کونااہل قراردینے کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تفصیلی مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔ آصف زرداری نے کہاکہ نوازشریف نے ہمارے مشورے نہیں مانے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کواب فوری عہدہ چھوڑ دیناچاہیے۔