محدہ عرب امارات میں تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی الٹنے پر دو آٹھارہ سالہ افراد ہلاک

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 28 جولائی 2017 13:11

محدہ عرب امارات میں تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی الٹنے پر دو آٹھارہ سالہ ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2017ء) العین کے علاقے السلامت میں دو آٹھارہ سالہ اماراتی افراد ہلاک ہو گئے۔ گاڑی کی رفتار ضرورت سے زیادہ تیز تھی جس کی وجہ گاڑی الٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا ۔

(جاری ہے)

العین کی ٹریفک پولیس کے ڈرائکٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کے متعلق کال آتے ہی وہ حادثے کی جگہ پر پہنچے لیکن وہ دونوں افراد کو نہیں بچا سکے ۔ دونوں افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ ڈرائکٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں لڑکوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی اور گاڑی کی رفتار بہت زیادہ تھی جس کے باعث گاڑی نے اپنا توازن کھو دیا اور الٹ گئی۔

متعلقہ عنوان :