سپریم کورٹ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا

جمعہ 28 جولائی 2017 13:16

سپریم کورٹ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانامہ دستاویزات کیس میں فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل اور پانچ رکنی لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے باری باری یہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے نیب کو نامعلوم ذرائع سے اثاثے بنانے اور کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ۔