پانامہ کیس ، تاحال سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) :  سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیب آئندہ 6 ہفتوں میں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر کے فیصلہ کرے ۔ دوسری جانب سپریم  کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فوری طور پر نواز شریف کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جار کیا جائے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق نواز شریف نے 2013ء میں اپنے اثاثے صحیح طور پر ظاہر نہیں کیے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف اپنے اثاثوں اور آمدن سے متعلق کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے ۔ جس پر وہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں رہے ۔ عدالت نے کہاکہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن ان کی نا اہلی کو نوٹی فکیشن جاری کرے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ابھی تک سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس موصول ہوتے ہی فوری طور پر نواز شریف کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔