Live Updates

پانامہ کیس کے فیصلے کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔ پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ۔ وزیر اعظم کی نا اہلی پر پانامہ کیس کی فریق جماعتیں کافی خوش نظر آئیں۔ سیاسی رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے انصاف کے تمام تقاضے پورے کر کے تاریخی فیصلہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ بھی پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو کریڈٹ دئے بغیر نہ رہ سکے ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا کریڈٹ مکمل طور پر عمران خان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے اسی فیصلے کی اُمید تھی۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ کیس میں اپنا کردار ادا کیا۔  لیکن اس کیس کو عدالت تک لے جانے اور قانونی لڑائی لڑنے کا مکمل کریڈٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات