پاناما کیس:سپریم کورٹ فیصلے پر حیرانگی نہیں ہوئی بلکہ افسوس ضرور ہواہے،مریم اورنگزیب

آج بظاہر ہم ایک فیصلہ ہار گئے ہیں، اس فیصلے بعد بھی نوازشریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،آئینی و قانونی مشاورت کے بعد مزید ردعمل دیاجائے گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 13:00

پاناما کیس:سپریم کورٹ فیصلے پر حیرانگی نہیں ہوئی بلکہ افسوس ضرور ہواہے،مریم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر حیرانگی نہیں بلکہ افسوس ضرور ہواہے، آج بظاہر ہم ایک فیصلہ ہار گئے ہیں، اس فیصلے بعد بھی نوازشریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،آئینی و قانونی مشاورت کے بعد مزید ردعمل دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عوام کے دلوں پر وزیراعظم نوازشریف ہی رہیں گے۔

تاریخ گواہ ہے جب عوام نے نوازشریف کوبھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب کیا۔اب پھر چوتھی بار وزیراعظم نوازشریف کو بھاری اکثریت سے منتخب کروائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے پر حیرانگی نہیں بلکہ افسوس ضرور ہواہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرآئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائیگی اور اس فیصلے کاجائزہ لیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے بعد بھی نوازشریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔