احتساب عدالت نے ایل ڈی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث 4 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

جمعہ 28 جولائی 2017 13:09

احتساب عدالت نے ایل ڈی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث 4 ملزمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) احتساب عدالت نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث 4 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ گزشتہ روز نیب کی جانب سے گرفتار 4ملزمان کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے بتایا کہ ایل ڈی اے کا سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی انور اور حافظ شوکت، عامر عبدالرحمن اور اعجاز رشید نے کروڑوں کی کرپشن کی، ملزمان لاہور کی معروف ہائوسنگ سوسائٹی کی بوگس فائلیں بنا کر فروخت کرتے رہے، ملزمان نے ان بوگس فائلوں کے ذریعے کروڈوں روپے کمائے۔

دوران تفتیش مزید فائلوں کے حوالے سے انکشافات کی توقع ہے۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا ریمانڈ دیا جائے ۔ جس پر احتساب عدالت نے ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :