Live Updates

عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے تاہم پاکستان کا کوئی ادارہ سازش کا حصہ نہیں‘ خواجہ سعد رفیق

جمعہ 28 جولائی 2017 13:09

عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے تاہم پاکستان کا کوئی ادارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے تاہم پاکستان کا کوئی ادارہ سازش کا حصہ نہیں،ہمیں گرانے کے شوق میں ملک اور جمہوری نظام کو نشانہ بنایا گیا تاہم (ن) لیگ نے ہر بحران، حملے، سازش کا مقابلہ تدبر، جرت اور دیانت سے کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا نشانہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، وزیراعظم نواز شریف اور مستعفی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون تھے جبکہ پاکستان میں عمران خان اس سازش کا حصہ بنے۔

سیاسی، غیر سیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام میں اس سازش کا ایندھن بنے جبکہ عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے تاہم پاکستان کا کوئی ادارہ سازش کا حصہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بدنیتی اور عدم انصاف کا شاہکارتھی، جے آئی ٹی نے جتنا کام کیا اتنا دو ماہ میں ممکن ہی نہیں تھا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منتخب وزراء اعظم کوعدالتی فیصلوں کیذریعے ہٹوانے کی سوچ اورعمل ملک کے لئے زہر قاتل ہے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ہمیں گرانے کے شوق میں ملک اور جمہوری نظام کو نشانہ بنایا گیا تاہم مسلم لیگ (ن) ہر بحران، حملے، سازش کا مقابلہ تدبر، جرت اور دیانت سے کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات