پانامہ کیس کا فیصلہ ; عالمی میڈیا میں نواز شریف کی نا اہلی سب سے بڑی خبر

NawazSharifREJECTED# ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 12:47

پانامہ کیس کا فیصلہ ; عالمی میڈیا میں نواز شریف کی نا اہلی سب سے بڑی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے پانامہ لیکس کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا ۔ سپریم کورٹ میں پانچ صفر سے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ نواز شریف کے خلاف آئندہ 6 ہفتوں میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔ جبکہ کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کو بھی نا اہل قرار دیا گیا ۔ پانامہ کیس میں وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی عالمی میڈیا کی بھی سب سے بڑی خبر بن گئی ہے۔ جبکہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر NawazSharifREJECTED# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔