سپریم کورٹ کا نوازشریف کی رکنیت ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 جولائی 2017 12:46

سپریم کورٹ کا نوازشریف کی رکنیت ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی۔2017ء) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو میاں نوازشریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت فوری طورپر ختم کرکے نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے- اٹارنی جنرل پاکستان اشتراوصاف علی نے کہا ہے کہ فیصلے میں بنچ کے اراکین نے وزیراعظم کی نااہلی کی مختلف وجوہات بیان کی ہیں -انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل قراردیا ہے اور وہ پوری زندگی سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے-انتخابی قوانین کے مطابق سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کے بعد نوازشریف مسلم لیگ نون کے صدر یا عہدیدار بھی نہیں رہ سکیں گے-