پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ ،

ملک کے بڑے شہروں میں شہریوں نے بڑی سکرینیں لگالیں

جمعہ 28 جولائی 2017 12:59

پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ ،
اسلام آبا ،لاہور،ملتان،پشاور،کراچی،کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں شہریوں نے بڑی سکرینیں لگائی گئیں،اس موقع پر ڈھول ،مٹھائیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں بڑی سکرینیں لگادی گئیں۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے اس موقع پر ڈھول ،مٹھائیوں کا خصوصی اہتمام کیا۔ حلوائی بڑے آرڈرز آنے پر پریشان ہوگئے کہ اتنی جلدی مٹھائی کے بڑے آرڈرز کیسے مکمل کریں ۔

متعلقہ عنوان :