پانامہ کیس فیصلہ ،

مسلم لیگ (ن) اورپی ٹی آئی کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں گتھم گتھا ، ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی ،سیکیورٹی اہلکاروں نے کشیدہ حالات کو کنٹرول کیا

جمعہ 28 جولائی 2017 12:59

پانامہ کیس فیصلہ ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اورپی ٹی آئی کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں گتھم گتھا ہوگئے،کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ،سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے کشیدہ حالات کو کنٹرول کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن پانامہ کیس فیصلے کے موقع پر ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگ گئے۔

دونوں جماعتوں کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں جمع ہوگئے۔اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا کہ کارکن کسی تصادم میں نہ پڑجائیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایکشن لیتے ہوئے کارکنوں کو کسی تصادم سے اوکااور حالات کو کنڑول میں لیا۔ سپریم کورٹ کے اردگرد سخت رکاروٹوں کے باوجود دونوں جماعتوں کے اہلکار اپنی جماعت سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے سپریم کورٹ بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔