پانامہ کیس کے تاریخی پر سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت نمبر1کھچاکھچ بھر گیا ،

ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سادہ لباس میں سیکورٹی اہلکار عدالت میں موجود رہے ،فیصلہ سنانے والے 5 ججز کوسخت سیکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت میں لایا گیا

جمعہ 28 جولائی 2017 12:59

پانامہ کیس کے تاریخی  پر سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت نمبر1کھچاکھچ بھر گیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پانامہ کیس کے تاریخی کیس کے تاریخی فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت نمبر1کھچاکھچ بھر گیا کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سادہ لباس میں سیکورٹی اہلکار عدالت کے کمرہ نمبر1 میں موجود رہے فیصلہ سنانے والے 5 ججز کوسخت سیکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پانامہ کیس پر فیصلہ سنائے جانے سے ایک گھنٹہ پہلے کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا ۔

عدالت نمبر 1میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کسی اور کیس کی سماعت کررہے تھے۔ عدالت میں قبل ازوقت رش ہوجانے کی وجہ سے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمرہ عدالت نمبر1 میں کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے سول لباس میں سیکورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس سننے والے ججز کے چیمبرز سے کمرہ عدالت نمبر1 سخت سیکورٹی حصار میں لایا گیا۔