پانامہ کیس فیصلے سے قبل نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس

وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان‘ رانا تنویر‘ اسحاق ڈار‘ خواجہ سعد رفیق‘ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ گورنر سندھ اور پنجاب سمیت اہم لیگی رہنمائوں کی شرکت ،نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم ہائوس کے میٹنگ روم میں بیٹھ کر پانامہ کیس کا فیصلہ سنا

جمعہ 28 جولائی 2017 12:59

پانامہ کیس فیصلے سے قبل نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس فیصلے سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان‘ رانا تنویر‘ اسحاق ڈار‘ خواجہ سعد رفیق‘ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ گورنر سندھ اور پنجاب سمیت دیگر اہم لیگی رہنمائوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ٰ قیادت نے وزیراعظم ہائوس میں میٹنگ روم میں بیٹھ کر پانامہ کیس کا فیصلہ سنا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل وزیراعظم ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان‘ رانا تنویر‘ اسحاق ڈار‘ خواجہ سعد رفیق‘ شیخ آفتاب‘ خرم دستگیر خان‘ ماروی میمن‘ سپیکر ایاز صادق‘ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ گورنر سندھ اور پنجاب سمیت دیگر اہم لیگی رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ٰ قیادت نے وزیراعظم ہائوس میں میٹنگ روم میں بیٹھ کر پانامہ کیس کا فیصلہ سنا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف‘ امیر مقام‘ چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون لائلہ خان ‘ سابق سینیٹر عباس آفریدی‘ سینیٹر چوہدری تنویر خان‘ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ‘ سابق معاون خصوصی طارق فاطمی‘ میئر راولپنڈی سردار نسیم‘ سابق سینیٹر پرویز رشید‘ سینیٹر آصف کرمانی‘ وزیراعظم کے معاون عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔