سپریم کورٹ کانوازشریف کیخلاف فیصلہ،لیگی کارکنوں کا احتجاج ، ٹائر جلاکرسڑک بلاک کردی

ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اور ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کرنے کا فیصلہ، کارکنوں کو پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 12:33

سپریم کورٹ کانوازشریف کیخلاف فیصلہ،لیگی کارکنوں کا احتجاج ، ٹائر جلاکرسڑک ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) : صوبائی دارلحکومت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کیا،داتا دربار کے قریب ٹائر جلاکرسڑک بلاک کردی۔میڈیا رپورٹس سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کوپاناما کیس میں نااہل قراردے دیاہے جبکہ نیب کوحکم دیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو6مہنیوں میں ریفرنس د ائر کرنے کاحکم بھی جاری کردیاہے۔

دوسری جانب فیصلے کیخلاف مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔لیگی کارکنوں کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں لیگی کارکن سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔لیگی کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف حق میں بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ جن پر نوازشریف کے حق میں نعرے درج تھے۔داتا دربار کے باہر لیگی کارکنوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی ہے۔

تاہم کشید ہ حالات کے پیش نظر پولیس کی مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اور ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کے لیے لیگی کارکنوں کو احتجاج کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :