وزیر اعظم نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 12:31

وزیر اعظم نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو نا اہل قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پانچ صفر سے وزیر اعظم نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے قریبی وزرا اوررفقا کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں پانامہ کیس کا فیصلہ سنا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو سُن کر وزیر اعظم نواز شریف مایوس ہو گئے ۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر وزیر اعظم نواز شریف پریشان ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم پاکستان رہے لیکن قسمت کا کرنا کچھ ایسا ہوا کہ وہ تینوں مرتبہ ہی اپنا دور مکمل نہ کر سکے۔