پاکستان ایک بہتر مستقبل کے ساتھ نیا سورج لے کر طلوع ہورہا ہے ،ْ

صدر ممنون حسین کہتے تھے کہ پانا ما اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہے ،ْبابر اعوان

جمعہ 28 جولائی 2017 12:44

پاکستان ایک بہتر مستقبل کے ساتھ نیا سورج لے کر طلوع ہورہا ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہتر مستقبل کے ساتھ نیا سورج لے کر طلوع ہورہا ہے ،ْ صدر ممنون حسین کہتے تھے کہ پانا ما اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بہتر مستقبل کے ساتھ نیا سورج لے کر طلو ع ہورہا ہے ،ْصدر ممنون حسین کہتے تھے کہ پاناما اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو سب تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ریاست اور ریاست کے اداروں کیخلاف کچھ نہیں ہونے دیں گے، احتساب کا نظام کسی کو پاکستان سے بھاگنے نہیں دیگا۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ قطری کااکائونٹ نمبر بتا دیں ،ْ وہ بھی نہیں ہوسکا۔دو ججوں نے فیصلہ دے دیا تھا تین نے جے آئی ٹی کو13 سوالات بھیجے تھے۔

متعلقہ عنوان :