پانامہ کیس ; سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نواز شریف کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 12:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانچ رکنی بنچ نے نواز شریف کو پانامہ لیکس کیس میں نا اہل قرار دے دیا گیا ۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے آج پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وزیر اعظم کے بچوں، داماد اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب6 ہفتوں میں ریفرنس دائر کرے ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑیں تاہم جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر مملکت معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں۔ پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بھی فوری طور پر نواز شریف کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔