ٹوئٹر اور ایپل کے سربراہان خواجہ سراؤں کے حق میں بول پڑے

دیگر لوگوں کی طرح خواجہ سراؤں کو بھی ملک کی خدمت کا موقعہ ملنا چاہیے،مارک زکربرگ

جمعہ 28 جولائی 2017 12:36

ٹوئٹر اور ایپل کے سربراہان خواجہ سراؤں کے حق میں بول پڑے
سلیکان ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) گزشتہ روز خواجہ سراؤں کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹس کے جواب میں سلیکان ویلی کی نمایاں ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان بھی زبان کھولنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ ٹرمپ نے اپنی مذکورہ ٹویٹس میں لکھا تھا کہ امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ان ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے فیس بٴْک کے بانی و سربراہ، مارک زکربرگ نے صرف ایک جملے پر مشتمل معنی خیز اسٹیٹس اپ ڈیٹ دی، جس میں انہوں نے لکھا: ’’ہر کسی کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے قابل ہونا چاہیے، اس سے قطع نظر کہ وہ کون ہے۔‘‘ایپل کارپوریشن کے سربراہ ٹم کٴْک نے قدرے سخت الفاظ میں نہ صرف ٹویٹ کی بلکہ خواجہ سراؤں کی امریکی فوج میں بھرتی کے حق میں ایک نیا ہیش یگ بھی بنادیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’’ہم ان سب کے مقروض ہیں جنہوں نے ملک کی خدمت کی۔ کسی ایک کے خلاف امتیاز ہر کسی کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔‘‘ ان کی تقلید کرتے ہوئے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے بھی ہیش ٹیگ کا سہارا لیتے ہوئے ٹویٹ کی: ’’امتیازی سلوک اپنی کسی بھی صورت میں ہم سب کیلیے غلط ہے۔‘‘

متعلقہ عنوان :