تمام حالات اور معاملات میں نارمل رہتا ہوں:شیخ رشید

جمعہ 28 جولائی 2017 12:32

تمام حالات اور معاملات میں نارمل رہتا ہوں:شیخ رشید
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام حالات اور معاملات میں نارمل رہتا ہوں، ، پپو 2 پیپروں میں فیل ہو گیا، باقی تین پیپروں میں بھی فیل ہو گا، جے آئی ٹی 5 ججوں کا فیصلہ ہے، اس کی تشکیل پر مٹھائیاں بانٹی گئیں پھر گالیاں دیں گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے مزید کہا اگر حدیبیہ پیپر مل کیس کھل گیا تو لوگ پاناما کیس بھول جائیں گے، حکومت نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تو پھنس گئی، قطری خط لے کر آئے تب بھی پھنس گئے، جعلی دستاویزات پر 7 سال کی قید ہے، اٹارنی جنرل نے لکھا ہے کہ مریم نواز بینی فیشل اونر ہیں، ہمارے خلاف بھی فیصلہ آئے گا تو قبول ہو گا۔

ہم نے ٹی وی پر نہیں عدالت اور قانو ن کے ذریعے جنگ لڑی ، پا نا مہ در حقیقت نواز شر یف اللہ کی پکڑ میں آ ئے