اسکائوٹ کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 16 مشتبہ افراد زیر حراست

جمعہ 28 جولائی 2017 12:30

اسکائوٹ کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 16 مشتبہ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) کراچی کی اسکائوٹ کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گلشن اقبال کے علاقے اسکائوٹ کالونی میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھرگھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لیے جانے افراد میں سے دو کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :