ججز کی آمد میں تاخیر; سکیورٹی کلئیرنس ہونے تک ججز کمرہ عدالت میں نہیں آئیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 11:47

ججز کی آمد میں تاخیر; سکیورٹی کلئیرنس ہونے تک ججز کمرہ عدالت میں نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء): پانامہ لیکس کیس کا تاریخی فیصلہ آج سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں سنایا جائے گا ۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ساڑھے 11 بجے سنایا جانا تھا ۔

(جاری ہے)

کورٹ روم نمبر ون میں تاریخی فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر کورٹ روم کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ سکیورٹی کلئیرنس نہ ہونے کے باعث ججز کی کورٹ روم میں آمد 10 سے منٹ سے زائد تاخیر کا شکار ہے ۔ سکیورٹی کلئیرنس ہونے پر ہی ججز کورٹ روم نمبر 1 میں پہنچیں گے۔