پانامہ کیس کا فیصلہ ملک کی سیاست پراثرانداز ہوگا،

وزیراعظم کیخلاف فیصلہ احتساب کی جانب پہلا قدم ہوگا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 11:54

پانامہ کیس کا فیصلہ ملک کی سیاست پراثرانداز ہوگا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملک کی سیاست پراثرانداز ہوگا، وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ احتساب کی جانب پہلا قدم ہوگا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحقنے کہا کہ آج وزیراعظم اور ان کے خاندان کے بارے میں فیصلہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم ایک سال سے عدالت آ رہے ہیں، آج کا دن ہر لحاظ سے تاریخی ہے، قوم کو خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نااہل ہوئے تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر جمہوریت صاف نہیں ہو سکتی۔ شروع سے حقیقی احتساب کے حامی ہیں۔ عدالت سے پھر اپیل کریں گے کہ پانامہ میں دیگر ناموں کے کیس سنے جائیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مافیاں کا احتساب کیا جائے۔