تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو خصوصی پاس نہ ہونے پرسپریم کورٹ داخلے سے روک دیا گیا

جمعہ 28 جولائی 2017 11:54

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو خصوصی پاس نہ ہونے پرسپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو خصوصی پاس نہ ہونے پرسپریم کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا،شیریں مزاری انتہائی برہم ہو کر سکیورٹی سٹاف پر برس پڑیں ۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری جمعہ کی صبح پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ میں داخل ہونے لگیں تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور ان سے خصوصی پاس طلب کیا جس کے نہ ہونے پر انہیں سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلے سے روک دیا گیا ۔

شیریں مزاری اس صورتحال سے انتہائی برہم ہوئیں اور سپریم کورٹ کے سکیورٹی سٹاف پر برس پڑیں ۔ سکیورٹی سٹاف نے انہیں بتایا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی رکن قومی اسمبلی یا کوئی اور مہمان بغیر خصوصی کارڈ کے سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :