نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں،

ہمیں تو معلوم نہیں تھا کہ پانامہ کیا ہے، جو قومیں قانون کے آگے سرنگوں نہیں ہوتیں وہ نست ونابود ہوجاتیں ہیں،نواز شریف کے خلاف کسی کو سازش کی ٖضرورت نہیں،شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 11:54

نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں،ہمیں تو معلوم نہیں تھا کہ پانامہ کیا ہے جو قومیں قانون کے آگے سرنگوں نہیں ہوتیں وہ نست ونابود ہوجاتیں ہیں،نواز شریف کے خلاف کسی کو سازش کی ٖضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو قومیں قانون کے آگے سرنگوں نہیں ہوتیں وہ نست ونابود ہوجاتیں ہیں۔نوا زشریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ پانامہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کیس پورے جوش وجذبے سے لڑا ہے ۔نواز شریف کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت نہیں۔ نواز شریف کے اندر خود سازش کا سوئچ لگا ہوا ہے۔