Live Updates

ہمیں ملک میں شفاف انتخابات کی روایت کو ڈالنا ہوگا،

سب کو عوام اور عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا،پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم کے احتساب کی روایت نہیں،قوم عمران خان پر اعتماد کررہی ہے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 11:54

ہمیں ملک میں شفاف انتخابات کی روایت کو ڈالنا ہوگا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں اس ملک میں شفاف انتخابات کی روایت کو ڈالنا ہوگا،سب کو عوام اور عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا،پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم کے احتساب کی روایت نہیں ہے،قوم عمران خان پر اعتماد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اس ملک میں شفاف انتخابات کی روایت کو ڈالنا ہوگا۔

سب کو اگلی صفوں میں کالی بھیڑوں کوپہچاننا ہوگا۔ سب کو عوام اور عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔ انھوںنے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران نے ایک نئی روایت رقم کردی ہے۔ کسی کو خیال نہیں تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس قسم کی آئے گی۔قوم عمران خان پر اعتماد کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم کے احتساب کی روایت نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات