نواز شریف پر مالی بے ضابطگی یا بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں،

ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ملک سے اندھیرے ختم کیے اور غیر ملکی سرمایہ کاری لائے،وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 11:54

نواز شریف پر مالی بے ضابطگی یا بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف پر مالی بے ضبطگی یا بدعنوانی کا کوئی الزام نہیںہے،ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ملک سے اندھیرے ختم کیے اور غیر ملکی سرمایہ کاری لائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ محمد نوازشریف پر مالی بے ضبطگی یا بدعنوانی کا کوئی الزم نہیں ہے۔ وزیراعظم پر کوئیرینٹل پاور کا الزام نہیں ہے۔ وزیراعظم پر الزام ہے کہ انھوں نے ملک سے اندھیرے ختم کیے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پر بڑا الزام یہ ہے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاری لائے۔