Live Updates

پانامہ پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ،

نشانہ پیوٹن، نواز شریف اور کیمرون تھے ، سازش کے پاکستانی کھلاڑی جلد اپنے کیے پر پچھتائیں گے، سعد رفیق

جمعہ 28 جولائی 2017 11:53

پانامہ پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ منتخب وزرا ء اعظم کو عدالتی فیصلوں کے ذریعے ہٹوانے کی سوچ اور عمل ملک کے لیے زہر قاتل ہیں،پانامہ پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا نشانہ پیوٹن نواز شریف اور کیمرون تھے جب کہ پانامہ پیپرز سازش کے پاکستانی کھلاڑی جلد اپنے کیے پر پچھتائیں گے، ہمیں گرانے کے شوق میں ملک اور جمہوری نظام کو نشانہ بنایا گیا،عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنی- بہت سے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام اور تعصب میں اس سازش کا ایندھن بنے۔

جمعہ کوسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ منتخب وزرا اعظم کو عدالتی فیصلوں کے ذریعے ہٹوانے کی سوچ اور عمل ملک کے لیے زہر قاتل ہیں جب کہ آئین میں دفعہ62/63 کی حیثیت مرحومہ58-2بی کے مساوی ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ مسلسل 4 برس ملک کو بحرانوں سے نکالتے اور سازشوں کو ناکام بناتے گزارے تاہم نفرت، تعصب اور انتقام ترقی و استحکام کی شاہراہ پر گامزن پاکستان کو منزل سے ہٹاسکتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی بھاری بھرکم رپورٹ بدنیتی اور عدم انصاف کا شاہکار تھی کیونکہ یہ کام 2 ماہ میں ممکن ہی نہیں تھا، لگتا ہے کہ جنات نے جے آئی ٹی کی مدد کی،پانامہ کیس کے دوران انصاف ہوتا نظربھی آنا چاہئے تھا ۔ جے آئی ٹی کا رویہ جانبدارانہ اور یکطرفہ رھا- ہمارے اعتراضات اور تحفظات کو اہمیت نہیں دی گئی ۔ پانامہ پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا نشانہ پیوٹن نواز شریف اور کیمرون تھے جب کہ پانامہ پیپرز سازش کے پاکستانی کھلاڑی جلد اپنے کیے پر پچھتائیں گے، پاکستان کا کو ادارہ سازش کا حصہ نہیں۔

ہمیں گرانے کے شوق میں ملک اور جمہوری نظام کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنی- بہت سے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام اور تعصب میں اس سازش کا ایندھن بنے۔مسلم لیگ ن ہر بحران حملے اور سازش کا مقابلہ تدبر جرآت دیانت اور عزیمت سے کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات