چوہدری نثار علی خان نے رخت سفر باندھ لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 11:30

چوہدری نثار علی خان نے رخت سفر باندھ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رخت سفر باندھ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نے وزارت داخلہ میں الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ وزیر داخلہ کا سامان پنجاب ہاؤس سے ان کے گھر منتقل کرنے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سیاست سے دل اُچاٹ ہو گیا ہے ۔ پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آیا میں وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :