2017 ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم سال، کئی میگا پراجیکٹس مکمل ہورہے ہیں

نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

جمعہ 28 جولائی 2017 11:34

2017 ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم سال، کئی میگا پراجیکٹس مکمل ہورہے ہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) سال 2017 ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی میگا پراجیکٹس اس سال مکمل ہورہے ہیں، سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کیساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

جمعہ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سیکرٹریٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کیساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا،منصوبہ دو سے تین سالوں میں دوست ملک چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا، رواں سال گوادر میں تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہونے جارہا ہے،ساہیوال کول پاور پلانٹ مکمل ہوگیا ہے، اس منصوبے سے 1330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے، ساہیوال و بجلی کے دیگر منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی مدد سے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔

ملک کی بڑی انجینئرنگ یونیورسٹییاں ریل کے اس منصوبے سے استفادے کیلئے فوری اقدامات کررہی ہے، گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور ابنوشی کے منصوبے پر کام فاسٹ ٹریک کیا جائے گا، گوادر ماسٹر پلان منصوبے کی تکمیل سے یہ شہر دنیا کے جدید شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا، گوادر ہسپتال منصوبے کی تکمیل سے اس شہر کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر ائیں گی۔

متعلقہ عنوان :