سپریم کورٹ کے کورٹ روم ون میں پانچ کرسیاں لگ گئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 جولائی 2017 11:27

سپریم کورٹ کے کورٹ روم ون میں پانچ کرسیاں لگ گئیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی۔2017ء) سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ون میں پاناماکیس کے لیے لارجربنچ کے جج صاحبان کے لیے پانچ کرسیاں لگادی گئی ہیں اور تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں-بنچ کے جج صاحبان معمول کے مقدمات سن کر فارغ ہوچکے ہیں اور ان کا سٹاف ممبران بھی کورٹ نمبر ون میں پہنچ گئے ہیں -کمرہ عدالت میں مقدمے سے متعلق ریکارڈ اور فائلز بھی پہنچا دی گئی ہیں-آئندہ چند منٹوں میں لارجربنچ کے معززجج صاحبان بھی کمرہ عدالت میں پہنچ جائیں گے- سپریم کورٹ کے اندر بھی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اور کمرہ عدالت میں بھی رینجرز‘پولیس‘ایف سی اور سول کپڑوں میں ملبوس حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہے -دوسری جانب سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی ذاتی سیکورٹی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

متعلقہ عنوان :