خواجہ آصف اور طلال چوہدری سمیت اہم نون لیگی بیرون ملک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 جولائی 2017 11:13

خواجہ آصف اور طلال چوہدری سمیت اہم نون لیگی بیرون ملک
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی۔2017ء) مسلم لیگ نون کے اہم راہنماءاور وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف دودن سے ملک سے باہر ہیں اور نیویارک میں ایک دوست کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں -مسلم لیگ نون کی میڈیا ٹیم کے اہم رکن طلال چوہدری کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بھی دو دن پہلے ملک سے باہر چلے گئے تھے اسی طرح کئی دیگر وزراءاور اراکین اسمبلی بھی بیرون ملک چلے گئے ہیں -مسلم لیگ نون کے قریب سمجھے جانے والے کئی بیوروکریٹس‘وزراءاور اراکین پارلیمنٹ نے اپنے خاندان پچھلے ہفتے بیرون ممالک بجھوادیئے تھے-

متعلقہ عنوان :