نوازشریف کا چوہدری نثار سے رابط‘مشاورتی اجلاس کے لیے وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 جولائی 2017 11:02

نوازشریف کا چوہدری نثار سے رابط‘مشاورتی اجلاس کے لیے وزیراعظم ہاﺅس ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی۔2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے پنجاب ہاﺅس سے وزیراعظم ہاﺅس کے لیے روانہ ہوگئے ہیں-ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوہدری نثار کو وزیراعظم نوازشریف نے ذاتی طور پر رابط کرکے انہیں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے-قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سرکاری گاڑی کی بجائے اپنی ذاتی گاڑی میں پنجاب ہاﺅس اسلام آباد پہنچے -جمعرات کے روزاپنی پریس کانفرنس میں چوہدری نثار علی خان پاناماکیس فیصلے کے بعد وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا-چوہدری نثار کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ پنجاب ہاﺅس میں بیٹھ کر سپریم کورٹ کا فیصلہ سنیں گے تاہم وزیراعظم ہاﺅس طلب کیئے جانے کے بعد اب وہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے قریبی رفقاءکے ساتھ وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر سپریم کورٹ کا فیصلہ سنیں گے-