نواز شریف کو نہ چاہتے ہوئے بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا ۔ شاہ محمود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں آج پانامہ لیکس کیس کا تاریخی فیصلہ سپریم کورٹ سے جاری ہوئے اعلامیہ کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر پاکستانی کی نظریں آج سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔ ہمیں اس ملک میں شفاف انتخابات کی روایت ڈالنا ہو گی۔

کسی کو خیال بھی نہیں تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس قسم کی آئے گی۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے اداروں کو محفوظ کرے۔ سب کو اگلی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کا پہچاننا ہو گا۔ سب کو عوام اور عدلیہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران نے ایک نئی روایت قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

قوم عمران خان پر اعتماد کر رہی ہے۔

ہمیں تفریق کرنا ہو گی کہ سیاست عبادت ہے یا تجارت۔  میری نظر میں عمران خان نمبر ون ہیں۔  آج سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا تعین  کرے گا۔ اور ملک کے مستقبل کی علامت بنے گا۔  ایسا فیصلہ ہوگا جس سے کرپٹ نظام اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل جائے گی۔ ہو سکتا ہے کہ اللہ عمران خان کو ایک تاریخی موقع دے دے۔ میری دعا ہے کہ اللہ ہمارے ملک کے لیے بہتر کرے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آیا نواز شریف کو ماننا پڑے گا۔