پانامہ کیس کا فیصلہ ; شیخ رشید نے سپریم کورٹ روانگی سے قبل خصوصی دعا کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 10:47

پانامہ کیس کا فیصلہ ; شیخ رشید نے سپریم کورٹ روانگی سے قبل خصوصی دعا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں آج پانامہ لیکس کیس کا تاریخی فیصلہ سنایا جا رہا ہے ۔ سپریم کورٹ روانگی سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خصوصی دعا کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج کے فیصلے کو لے کر نہایت پُر اُمید ہوں۔

(جاری ہے)

  شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم قوم کی حیثیت سے ہمیں آج کا فیصلہ قبول ہے۔ ہم نے سپریم کورٹ میں پانامہ کا کیس پورے جوش و جذبے سے لڑا ہے۔ کیس کا 40 فیصد نتیجہ آ چکا ہے اور اب باقی 60 فیصد بھی آجائے گا۔  سپریم کورٹ سے تابوت نکلیں گے اور ثبوت بھی نکلیں گے۔