رحیم یارخان میں غربت اور افلاس کے ہاتھوں تنگ باپ نے 3 بچوں سمیت خودکشی کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 جولائی 2017 10:36

رحیم یارخان میں غربت اور افلاس کے ہاتھوں تنگ باپ نے 3 بچوں سمیت خودکشی ..
رحیم یارخان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی۔2017ء) رحیم یارخان میں غربت اور افلاس کے ہاتھوں تنگ باپ نے 3 بچوں سمیت عباسیہ نہر میں کود کر خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ٹیم کی جائے حادثہ پر چھلانگ لگانے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ سمابہ کے چک 33 پی کے کا رہائشی غلام یاسین نے غربت کے ہاتھوں تنگ آکراپنے3بچوں کو پہلے عباسیہ نہر میں دھکا دیا اور پھر خود چھلانگ لگا کرخودکشی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :