پاناما فیصلہ : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس‘فیصلہ قریبی ساتھیوں کے ساتھ سنیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 جولائی 2017 10:36

پاناما فیصلہ : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس‘فیصلہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاری مشاورتی اجلاس میں اہم وفاقی وزرا سمیت سیاسی اور قانونی مشیر شریک ہیں جب کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل اور قانونی پہلووں پر غورکیاجا رہا ہے جب کہ وزیراعظم پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی وزرا اور قریبی رفقا کے ساتھ سنیں گے۔