سعودی پاسپورٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ رہائشی مدت میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 28 جولائی 2017 10:35

سعودی پاسپورٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ رہائشی مدت میں کوئی توسیع نہیں ..
 ریاض ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2017ء) رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والی غیرملکیوں اور ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والوں رہائش مدت میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔یاد رہے کہ سعودی حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کو مارچ میں ہی آگاہ کر دیا تھا کہ 25 جولائی تک ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔

(جاری ہے)

اور اگر اس مدت میں یہ چھوڑ کر نہ گئے تو انکے خلاف قانونی کوروائی ہو گی۔سلطنت کے پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، جنرل سلیمان الہیاہ نے اس حوالے سے کہا کہ یہ مدت غیر قانونی طوررہنے والے غیر ملکیوں کے لیے ملک چھوڑ کر جانے کے لیے کافی تھی۔ اور اب اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔اس رہائشی مدت کے دوران پروسیسنگ کے دفاتروں میں بھاری بھیڑ دیکھی گئی کیونکہ ہزاروں افراد نے آخری وقت سے پہلے ملک سے باہر نکالنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :