Live Updates

عمران خان ٹی وی پر ہی فیصلہ سنیں گے ۔ نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 10:21

عمران خان ٹی وی پر ہی فیصلہ سنیں گے ۔ نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی تاریخ کا سب سے اہم دن ہے کیونکہ آج نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان سکویرٹی خدشات کی بنا پر سپریم کورٹ نہیں آئیں گے ۔ عمران خان بنی گالہ میں ہی ٹی وی پر پانامہ کیس کا فیصلہ سنیں گے۔ خیال رہے کہ ایک سال سے ملک میں جاری پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج ساڑھے گیارہ بجے سنائے گا جس کے لیے تمام سیاسی رہنماﺅں نے سپریم کورٹ پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :